امتیاز شیخ

عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان شروع ہونے سے پہلے ہی ٹھس ہوگیا، امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے عمران خان کے جیل بھرو تحریک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خود جیل جائیں یا نہ جائیں قانون اپنا راستہ اپنائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کاجیل بھرو تحریک کا اعلان شروع ہونے سے پہلےہی ٹھس ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے عمران خان کے ’جیل بھرو تحریک‘ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان جیل بھرو تحریک سے پہلے جیل سے آنے والوں کا رونابند کرائیں۔ امتیاز شیخ نے کہا کہ جوجیل کو سسرال اور ہتھکڑی کو زیور بولتا تھا وہ پولیس والوں کے گلے لگ کر رو رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر توانائی سندھ نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ جیل جانے کاان کو اتناہی شوق ہے تو مقدمات میں ضمانتیں کیوں کرارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے عمران خان جیل بھرو تحریک کا آغاز زمان پارک سے اپنی گرفتاری دے کر کریں گے۔ امتیاز شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سابق وزراء اور ارکان اسمبلی نے بیرون ملک جانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے