ناصر حسین شاہ

کراچی میں دھونس دھاندلی کی سیاست اور بوری بند لاشوں کا دور چلا گیا۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں دھونس دھاندلی کی سیاست اور بوری بند لاشوں کا دور اب ختم ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں حالات خطرناک ہیں، کراچی پر پھر یلغار ہونے والی ہے۔ اس حوالے سے ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور پی ایس پی کو حکومت کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنی چاہئے۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کسی اتحاد سے نہیں گھبراتی، یہ سب پی پی کے خلاف الیکشن لڑتے رہے ہیں۔ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے، غریب ملازمین کو حق دیا ہے، پہلے نہیں دیے جاتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے بدبودار باتیں کی۔ لگتا ہے کسی نے خواجہ اظہار کی دم پر پاؤں رکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا بیٹی کیساتھ کرغزستان سے آنے والے طلبہ کا ایئرپورٹ پر استقبال

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ اپنی بیٹی کے ساتھ طلبہ کا استقبال کرنے کراچی ایئرپورٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے