مریم نواز

عمران خان کو کراچی سے خیبر تک ہر جگہ عوام نے مسترد کیا۔ مریم نواز

دھیرکوٹ (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کراچی سے خیبر تک ہر جگہ پاکستانی عوام نے مسترد کیا ہے۔ جبکہ نوازشریف کے حق میں نعرے لگائے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آزادکشمیر کے علاقے دھیرکوٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے مسلم لیگ ن کا ساتھ دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔ آج ہر طرف نواز شریف کی گونج ہے۔ نواز شریف کی قربانیاں رنگ لارہی ہیں۔ نواز شریف آزادکشمیر میں روز بروز پلس پلس اور پلس ہورہے ہیں۔

مریم نواز کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ عمران خان غربیوں کے پاس نہیں صرف پیسوں والوں کے پاس جاتے ہیں، عوام سے ووٹ مانگنے والا سلیکٹڈ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہیلی کاپٹر میں پھونک کر آیا، لیکن سرکار کے کروڑوں روپے خرچ کرکے بھی انہیں کشمیر کے عوام نے مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں انقلاب ہے، 25 جولائی کو ووٹ کو عزت دینے اور ووٹ پر پہرہ دینے کا وقت آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے