ایران پاکستان

علاقائی استحکام کے تحفظ کیلئے پاکستان کی کوششوں قابل تعریف ہیں۔ ایران

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کا کہنا ہے کہ علاقائی استحکام کے تحفظ کیلئے پاکستان کی کوششوں قابل تعریف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے اسلام آباد کا دورہ کیا ہے، انہوں نے پاک بحریہ کے سربراہ محمد امجد خان نیازی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ایرانی بحریہ کے سربراہ اور ان کے وفد کو خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستانی بحریہ کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں اور دوطرفہ اور کثیر جہتی تعاون کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

ایرانی اور پاکستانی کمانڈروں نے دونوں ہمسایہ ممالک کی بحری افواج کے درمیان تربیتی کورسز اور وفود کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اسلام آباد کے سرکاری دورے کے دوسرے دن ریئر ایڈمرل ایرانی نے پاکستان کی فضائیہ کے کمانڈر سے ملاقات کی۔ انہوں نے ہوا بازی کی صنعت میں فوجی اور تربیتی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ذرائع کے مطابق ایرانی ایڈمرل نے علاقائی استحکام کے تحفظ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ یاد رہے کہ کے مطابق ایران اور پاکستان نے حالیہ برسوں میں فوجی تعاون میں اضافہ کیا ہے اور متعدد مشترکہ بحری مشقیں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے