عظمی بخاری

لاہور آلودگی، گندگی اور مہنگائی میں بھی پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کے دور میں پنجاب کا دارالخلافہ لاہور آلودگی، گندگی اور مہنگائی میں بھی پورے پاکستان میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزدار لاہور کو خوبصورت نہیں بلکہ بدبودار بنانے آئے ہیں۔ لاہور کے ساتھ سب سے بڑا مذاق بجٹ میں کیا گیا، لاہور کو عالمی معیار کا شہر بنانے کے لیے بجٹ میں صرف 50 لاکھ رکھے گئے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ شہباز شریف نے لاہور کو عالمی معیار کا شہر بنایا تھا جبکہ عثمان بزدار نے لاہور کو کچرا کنڈی اور دنیا کا آلودہ ترین شہر بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو عالمی تنہائی اور عثمان بزدار نے لاہور کو نوگو ایریا بنادیا ہے۔ لاہور کے نام پر کھانے والی جماعت اور لوٹ مار کرنے والے نے لاہوریوں کو جاہل اور گدھے قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے