پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں حکومت سازی کیلئے آج معاملات طے ہونے کا امکان

لاہور (پاک صحافت) حکومت سازی کے لیے آج مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا اہم دور ہوگا۔ ان مذاکرات میں حکومت سازی کے لیے آج معاملات طے ہونے کا امکان ہے۔

جبکہ ن لیگ کا وفد ایم کیو ایم، استحکام پاکستان پارٹی اور ق لیگ سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔ اس سے قبل پیپلز پارٹی وزیراعظم کا عہدہ 2 سال کے لیے لینے کی تجویز مسترد کرچکی ہے۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ حکومت سازی کیلئے مذاکرات جلد مکمل کرلیں، پیپلز پارٹی سمیت دیگر اتحادیوں سے بھی بات چیت ہوگی۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ آج ن لیگ سے ملاقات ہونی ہے، حکومت سازی کے معاملات طے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے، معافی مانگنا یا نا مانگنا انکی مرضی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے