بانی پی ٹی آئی سے بہت رعایت برتی گئی ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے بہت رعایت برتی گئی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے دلخراش واقعہ کی مذمت کیلئے خصوصی اجلاس بلایا گیا ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ 9 مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، سیاسی اور ذاتی مفادات کیلئے 9 مئی کو وہ کچھ کیا گیا جو کبھی دشمنوں نے نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پیپلز پارٹی، آئی پی پی اور نیشنل پارٹی کو بھی خصوصی طور پر بلایا گیا ہے، اجلاس میں 9 مئی سے متعلق قرارداد پیش کی جائے گی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزارت قانون کی طرف سے وائٹ پیپر بھی پیش کیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کے بھانجے اور بہنیں بھی 9 مئی کے سانحہ میں ملوث ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا سوال ہے کہ 9 مئی کے کیسز کا فیصلہ کیوں نہیں کیا جارہا، کیوں 9 مئی کے کیسز کو منطقی انجام تک نہیں پہنچایا جارہا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے