یوسف رضا گیلانی

9 مئی کی منصوبہ بندی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ 9 مئی کی منصوبہ بندی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایک بیان میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، 9 مئی کے شرانگیز واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہذب معاشروں میں اس قسم کے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں ہے، 9 مئی کے واقعات نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ سیاسی مقاصد اور عزائم کے حصول کے لیے ایسے غیرقانونی اور غیرآئینی ہتھکنڈے قابل مذمت ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ تمام سیاسی قوتیں آگے بڑھیں، ملک کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے میں حصہ ڈالیں، انتشار کے بجائے مثبت طرز عمل سے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے