ہواوے اسمارٹ فون

طویل عرصے بعد ہواوے کا پہلا مڈرینج اسمارٹ فون

بیجنگ (پاک صحافت) امریکی پابندیوں کی چین کی مقبول ترین ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے طویل عرصے بعد پہلا مڈرینج اسمارٹ فون متعارف کر ادیا۔  کمپنی کے مطابق نووا 8 آئی اس سیریز کا نیا فون ہے جس سے پہلے نووا 8 فائیو جی، نووا 8 پرو 4 جی، نووا 8 پرو 5 جی اور نووا 8 ایس ای پیش کیے جاچکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نووا 8 آئی میں 6.67 انچ کا فل ایچ ڈ پلس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جسے کمپنی نے ایج لیس ڈسپلے کا نام بھی دیا ہے، جس میں بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نئے اسمارٹ فون کی اسکرین میں کیپسول کی شکل کا کیمرا کٹ آئوٹ موجود ہے جس میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے مگر دیکھنے میں لگتا ہے جیسے ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے۔ جبکہ فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جو سرکولر آئی لینڈ ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔فون کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔

واضح رہے کہ نئے اسمارٹ فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 662 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔نووا 8 آئی میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ای ایم یو آئی 11 سے کیا گیا ہے۔ جبکہ فون میں فنگرپرنٹ اسکینر سائیڈ پر موجود ہے۔ کمپنی کے مطابق 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے اسمارٹ فون کی قیمت پاکستانی 49 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاک

ٹک ٹاک میں اے آئی اواتار کے فیچر پر کام جاری

(پاک صحافت) ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے