گوگل

گوگل کو خود پر نظر رکھنے سے کیسے روک سکتے ہیں؟

اسلام آ باد  (پاک صحافت) کیا آپ جانتے ہیں کہ گوگل 24 گھنٹے آپ پر نظر رکھتا ہے، اور آپ سے متعلق تمام معلومات بھی رکھتا ہے، خاص طور پر اس وقت جب آپ گوگل کی بیشتر ایپس کو استعمال کرتے ہیں جیسے اینڈرائیڈ، جی میل، ڈرائیو، گوگل میپس، یوٹیوب، کروم براؤزر اور سب سے بڑھ کر گوگل سرچ۔ چاہے آپ لوکیشن ہسٹری کو اپنی ڈیوائس میں آف ہی کیوں نہ رکھیں، گوگل عام طور پر ایسے صارفین کی لوکیشن بھی اسٹور کرتا ہے، کیونکہ کسی بھی ڈیوائس پر جب انٹرنیٹ کنکٹ کیا جاتا ہے تو ایک آئی پی ایڈریس لوکیشن کے لحاظ سے بن جاتا ہے۔لیکن گھبرانے کی کوئی بات نہیں کیوں کہ گوگل کو خود پر نظر رکھنے سے روکنا بھی ممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسمارٹ فونز موبائل ٹاورز سے بھی کنکٹ ہوتے ہیں تو موبائل آپریٹرز کو آپ کی جنرل لوکیشن کا علم ہر وقت ہی ہوتا ہے۔ تاہم اچھی بات یہ ہے کہ آپ گوگل کو خود پر ہفتے کے ساتھ 7 دن 24 گھنٹے تک نظر رکھنے سے روک سکتے ہیں۔ سب سے پہلے کمپیوٹر پر گوگل ویب سائٹ کو کسی بھی براؤزر پر کھولیں اور سائن ان ہوجائیں۔ سائن ان ہونے کے بعد پیج کے اوپری دائیں کونے پر اپنے اکاؤنٹ کی پروفائل تصوپر پر کلک کریں اور ڈراپ ڈاؤن مینیو میں منیج یور گوگل اکاؤنٹ پر کلک کریں تو ایک الگ ٹیب میں وہ پیج اوپن ہوگا۔ وہاں پرائیویسی اینڈ پرسنلائزیشن باکس میں منیج یور ڈیٹا ایند پرسنلائزیشن کو سلیکٹ کریں۔

اس کے بعد نیچے اسکرول کرکے ایکٹیویٹی کنٹرول میں جائیں اور منیج یور ایکٹیویٹی کنٹرولز میں جائیں۔ وہاں آپ کو ایک باکس ویب اینڈ ایپ ایکٹیویٹی کے نام سے نظر آئے گا، جس کو سوئچ آف کردیں۔ ایسا کرنے پر تو گوگل کی جانب سے وارننگ دی جائے گی کہ ایسا کرنے سے وہ متعدد سروسز کو پرسنلائز کرنے کی صلاحیت سے محروم ہوجائے گا، تاہم پوز پر کلک کردیں۔ اس سیٹنگ کو ٹرن آف کرنے سے گوگل لوکیشن مارکرز کو اسٹور نہیں کرسکے گا اور کمپنی سرچیز یا دیگر ایکٹیویٹی سے بھی تفصیلات اکٹھا نہیں کرسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے