پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ترجمان اوگرا

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق قیاس آرائیوں کو غلط قرار دے دیا ہے۔ ترجمان اوگرا نے کہا ہے کہ گزشتہ شام سے قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جو بے بنیاد اور غلط ہیں۔

ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی، اورنج لائن بس کی شٹل سروس کا افتتاح کر دیا گیا

کراچی (پاک صحافت) وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے اورنج لائن بس کی شٹل سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے