کورونا وائرس

کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 56 افراد انتقال

لاہور (پاک صحافت) دنیا بھر کے مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور اس مہلک وائرس سے اموات کا سلسلہ اب تک تھم نہیں سکا ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 56 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 736 ہوگئی ہے۔ مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ آٹھ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 58 ہزار 878 تک پہنچ گئی ہے۔ مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 18 ہزار 936 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ 8 لاکھ 39 ہزار 322 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 3 لاکھ 39 ہزار 73، سندھ میں 3 لاکھ 16 ہزار 752، کے پی میں ایک لاکھ 32 ہزار 170، بلوچستان میں 25 ہزار 83، اسلام آباد میں 81 ہزار 116 اور آزاد کشمیر میں 19 ہزار 170 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے