انیق احمد

مسلم ممالک اسرائیلی پروازوں کو اپنی ایئر اسپیس دینا بند کریں۔ نگراں وفاقی وزیر

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک اسرائیلی پروازوں کو اپنی ایئر اسپیس دینا بند کریں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ جو بات قرآن کریم نے لکھ دی وہ حرف آخر ہے، قرآن کہتا ہے کہ جو لوگ اللہ کی زمین پر اس کا نظام قائم نہیں کرتے وہ ظالم، فاسق اور کافر ہیں۔ فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کیلئے مسلم دنیا سے کوئی رہنما فلسطین نہیں پہنچا جبکہ دوسری جانب امریکی و برطانوی سربراہوں نے اسرائیل پہنچ کر انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

وزیر مذہبی امور انیق احمد نے سوال کیا کہ مسلمانوں کی مومنانہ غیرت کہاں گم ہو گئی ہے، آج بڑی طاقتیں اسرائیل پہنچ کر اظہار یکجہتی کر رہی ہیں، یورپی یونین نے فلسطینی امداد کو فوری بند کرنے کا حکم جاری کیا، کیا غزہ کے بعد اسرائیلی جارحیت کا نشانہ کوئی اور ریاست ہے؟

نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ نبی اکرم نے تعلیم دی تھی کہ ظالم کا ہاتھ روکا جائے اور مظلوم کی مدد کی جائے، غزہ میں 17 اسپتال بند ہوچکے ہیں باقیوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، اسلامی تعاون تنظیم صرف مذمتی قراردادوں پر اکتفا نہ کرے بلکہ ایک مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کرے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے