آرمی چیف

جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدر اور وزیراعظم سے الوداعی ملاقاتیں

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔ دونوں رہنماوں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نے آرمی چیف کی خدمات کو سراہا، وزیراعظم نے آرمی چیف کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آرمی چیف کیلئے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر بنانے کی قرارداد منظور

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے