بجلی

پیٹرول اور گیس کے بعد بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) عوام پر گیس اور پیٹرول بم گرانے کے بعد بجلی بم بھی گرا دیا گیا۔  خیال رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے مالی سال 2019-20 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لئے درخواست دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو  مالی سال 2020۔21 کی پہلی اور دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے در خواستیں دی گئی تھیں۔ اعلامیے کے مطابق  گھریلو صارفین کے لئے 8 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے، کمرشل صارفین کے لئے 11 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی۔

واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اکتوبر 2021 سے لاگو ہو گا، اس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ 1 سال تک لاگو رہے گی، اطلاق تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں پر نہیں ہوگا۔ نیپرا اعلامیے کے مطابق فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

9 مئی

سانحۂ 9 مئی کے ذمے داروں کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، افواجِ پاکستان

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے