بلاول بھٹو

خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال، بلاول بھٹوزرداری کا اہم موقف سامنے آگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) خطے کی بدلتی صورتحال سے متعقل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا بھی اہم موقف سامنے آگیا، ذرائع کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے قومی سلامتی کمیٹی میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بریفنگ کو اچھی شروعات قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بریفنگ سے متعلق بلاول بھٹو زرداری کا بھی اہم موقف سامنے آگیا ، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے بریفنگ کو اچھی شروعات قرار دے دیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغانستان میں بدلتی ہوئی صورتحال اور اس کے پاکستان پر اثرات اہم معاملہ ہے ۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ  ہمارا موقف ہے کہ حکومت 2012 کے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی قرار داد پر عمل کرے۔  دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں وزیر اعظم کی ایک بار پھر غیر موجودگی سے ثابت ہوا کہ وہ قومی معاملات پر اپنی انا کو ترجیح دیتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

لاڈلہ راج کی وجہ سے خیبرپختونخوا برباد ہوا، اخونزادہ چٹان

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی رہنما اخونزادہ چٹان کا کہنا ہے کہ لاڈلہ راج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے