عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیکریٹری طاہر خورشید نیب کے نشانے پر، تحقیقات کا آغاز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے سیکریٹری طاہر خورشید قومی احتساب بیورو (نیب) کے نشانے پر آگئے، ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔  مصدقہ ذرائع کے مطابق نیب نے طاہر خورشید کو 8 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید نیب کے ریڈار پر آگئے، نیب نے طاہر خورشید کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں ۔ خیال رہے کہ نیب لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کو آٹھ جولائی کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب  ڈی جی پی آر نے طاہر خورشید کو نیب کا کوئی بھی نوٹس ملنے کی خبر کی تردید کر دی ، ڈی جی پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ طاہر خورشید کو تاحال کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ، نوٹس موصول ہونے کی صورت میں طاہر خورشید ذاتی حیثیت میں نیب میں پیش ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے