شرجیل میمن

ایم کیو ایم کے تحفظات کو دور کیا جائے گا، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے اپنے تحفظات سامنے رکھے ہیں جنہیں دور کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ چیزیں حکومت، کچھ الیکشن کمیشن اور کچھ عدالت کے ہاتھ میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عین وقت پر نئی حلقہ بندی ٹیکنیکل معاملہ ہے، جسے دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ کے وزیرِ اطلاعات کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اس حوالے سے قانونی ماہرین سے مشاورت کر رہی ہے، جیسے ہی کوئی اچھا ریسپانس آئے گا ایم کیو ایم کو بتا دیا جائے گا۔ شرجیل انعام میمن کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت اس حوالے سے فیصلے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے