شہباز شریف

پی ٹی آئی حکومت نے غریبوں کا احساس نہیں کیا۔ وزیراعظم

گوادر (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت نے غریبوں کا کوئی احساس نہیں کیا جس کی وجہ سے آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے گوادر میں جاری منصوبوں کا فضائی معائنہ کیا، گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا، چین کے تعاون سے گوادر میں ہسپتال بنایا گیا ہے۔ گوادر سے کراچی تک ٹرانسپورٹ کی سہولت بہتر ہوگی، ابھی تک گوادر ایئرپورٹ مکمل نہیں ہوسکا جبکہ گوادر ایئرپورٹ کو ابھی تک مکمل ہو جانا چاہیے تھا، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان سے 5 لاکھ مزید گھرانوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کریں گے اور گوادر میں 100 فیصد غریبوں کو بینظیر انکم سپورٹس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تیل اور پیٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی میں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی دیکھ کر تیل کی قیمتیں کم کرکے ہمیں مشکلات پیدا کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے