مرتضی وہاب

ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے ہم سب کو کوششیں کرنا ہوں گی۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش موجودہ مسائل اور بحران سے نکالنے کے لئے ہم سب کو اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا جس کے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) افسران کے پیٹرول میں 40 فیصد کٹوتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران کا پیٹرول کم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کی سروسز وہیکل کے پیٹرول میں کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی، یہ اقدام مہنگائی کی شرح اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مد نظر رکھ کرکیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو کفایت شعاری کو فروغ دینا ہوگا، ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے ہم سب کو کوششیں کرنا ہوں گی۔

 

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے