شیری رحمان

پی ٹی آئی کے تمام ناکام سیاستدانوں کو بھٹو کی سیاست سے خوف ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (پا ک صحافت) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر  شیری رحمان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹوعمران خان اور ان کے ترجمانوں کے اعصاب پر سوار ہیں۔ شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام ناکام سیاستدانوں کو بھٹو کی سیاست سے خوف ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے جاری بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی عوامی مارچ سے بھی اتنا ہی پریشان تھی جتنا اب  لندن دورے سے ہے۔ شیری رحمان نے  پی ٹی آئی رہنماؤں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  مخالفین  کے پاس جب سیاسی جواب نہیں ہوتے تو ذاتیات پر اتر آتے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی ویر اور سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ  پیپلز پارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو عمران خان اور ان کے ترجمانوں کے اعصاب پر سوار ہیں، بلاول بھٹو نے عدم اعتماد کی قیادت کر کے ثابت کر دیا وہ  سیاست کا مرکز ہیں۔  انہوں نے کہا کہ اب پارلیمان، آئین اور جمہوریت کی سیاست ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے