حسن مرتضیٰ

گورنر پنجاب صدمے میں ہیں انہیں ذہنی امراض کے ڈاکٹر کی ضرورت ہے، حسن مرتضیٰ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکریٹری جنرل  سید حسن مرتضیٰ نے گورنر پنجاب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب کی صحت ناساز ہے انہیں ‘گیٹ ویل سُون’ کہوں گا، یہ صدمے میں ہیں انہیں ذہنی امراض کے ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ  صدر مملکت کا وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے لیے چیئرمین سینٹ کو بھیجنا خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکریٹری  جنرل سید حسن مرتضیٰ نے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں 22 دنوں سے حکومت کا نام و نشان نہیں، آئین شکن سیاست دانوں میں سے کسی کا سپنا ٹوٹا تو کوئی پیٹ سے خراب ہوگیا۔ حسن مرتضی نے کہا کہ عمر چیمہ کو سروسز اسپتال نہیں اس کے پیچھے واقع دماغی اسپتال میں داخل کیا جائے، ان کے پیچھے پیچھے عمران خان کو بھی اسی ہسپتال بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضی نے مزید کہا کہ دعاگو ہوں کہ گورنر پنجاب بھی صدر مملکت کی طرح جلد صحتیاب ہوکر اپنی آئینی ذمہ داریاں سمجھ سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آئینی عہدوں پر آئین شکن افراد کا ہونا ملک و قوم کے لئے نقصان دہ ہے، عوام کو فوری طور پر مہنگائی اور لاقانونیت سے ریلیف دلوانا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے