مرتضی سولنگی

لیول پلیئنگ کی شکایات تمام جماعتوں کو ہے، ہمدردی کا ووٹ لینا چاہتی ہیں۔ نگران وزیراطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ لیول پلیئنگ کی شکایات تمام جماعتوں کو ہے، ہمدردی کا ووٹ لینا چاہتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ سب کو ہی لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق شکایت ہے، ن لیگ، پی پی اور جے یو آئی نے بھی شکایت کی ہے۔ پی ٹی آئی بھی اپنے دکھ سنا چکی ہے، سب مظلوم ہیں تو آپ اور میں ہی ظالم رہ گئے، یہ لوگ مظلومیت کے بیانیے سے ہمدردی کا ووٹ لینا چاہتے ہیں۔

مرتضی سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 80 فیصد کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں، شکایت اور تنقید کرنے کا حق کوئی نہیں چھین سکتا، شکایت کے ازالے کے فورمز موجود ہیں اور وہ استعمال ہورہے ہیں۔ کسی دوسرے رہنما پر ریاست پر حملے کا الزام نہیں، نومئی، توشہ خانہ اور ایک سو نوے ملین پاؤنڈ سنجیدہ کیسز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے پی ٹی آئی ٹرول بریگیڈ میں مقبولیت حاصل کرنے کی کوشش میں سابق وزیراعظم عمران خان کے گھوسٹ آرٹیکل کو متعدد بار دوبارہ پوسٹ کیا۔ بہت سے لوگوں نے مجھے بتایا ہے کہ اس روزنامہ کے مالکان میں روتھسچائلڈ فیملی بھی شامل ہے۔ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کی بہن کی شادی اسی خاندان میں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے