سندھ حکومت

سندھ حکومت کا موسمیاتی تبدیلی پر آگاہی سے متعلق تمام جامعات میں الگ مضمون متعارف کروانےکا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی پر آگاہی سے متعلق تمام سرکاری و نجی جامعات میں الگ مضمون متعارف کروانےکا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری بیان میں صوبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو نے تمام وی سیز کو ہدایت کی ہےکہ تمام جامعات موسمیاتی تبدیلی پر آگاہی سے متعلق الگ مضمون متعارف کروائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کی وجہ سے سندھ زیادہ درجہ حرارت اور خشک سالی کا شکار ہونے لگا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے جامعات میں طلبہ کو بنیادی معلومات فراہم کرنےکی اشد ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اسماعیل راہو نے جار ی بیان میں یہ بھی کہا کہ جامعات میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مضمون پڑھانے سے انسانی صحت کے معیار کو بہترکرنے مدد ملےگی اور  طلبہ و طالبات کو روزگار کے زیادہ موقع بھی میسر  ہوں گے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے، اس وقت اگر موسمیاتی تبدیلی پر آگاہی نہ دی گئی تو  آئندہ نسل کو مزید پریشانی کا سامنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے