مولانا تنویرالحق تھانوی

پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

کراچی (پاک صحافت) پی ٹی آئی سندھ کے رہنما مولانا تنویرالحق تھانوی نے پارٹی کو خیرباد کہنے کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا تنویرالحق تھانوی نے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ مولانا تنویرالحق تھانوی پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہے ہیں انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔

صدر پی پی پی سندھ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ سندھ میں حکومت بنانے کی باتیں کرنے والے عوام کے مسترد کردہ ہیں، یہ لوگ ملک بھر میں مسترد ہوں گے، ارباب رحیم پہلے یہ بتائیں کہ انہوں نے کتنی جماعتیں تبدیل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کو کسی بھی صوبے میں سیاست کرنے کا حق ہے، عمران خان اپوزیشن لیڈر کے اوپر سندھ میں کسی اور کو لے کر آئے ہیں جس پر حلیم عادل شیخ کو سوچنا چاہیئے کے اب ان کی حیثیت کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے