فواد حسین

صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد حسین

پاک صحافت عراق کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بغداد اور تل ابیب کے درمیان تعلقات قائم کرنا ممکن نہیں۔

فواد حسین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ عراق کی موجودہ صورتحال صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی اجازت نہیں دیتی۔

پیر کے روز العہد ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عراق کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی باتیں میڈیا کی پیداوار ہیں۔ عراق کی پارلیمنٹ نے گزشتہ سال صیہونی حکومت سے تعلقات کو جرم قرار دیتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی تھی۔

اپنے انٹرویو کے ایک اور حصے میں عراق کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ ان کی حکومت افریقہ میں تیل کی منڈی قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے شمالی عراق میں ترک حملوں کو فوجی مداخلت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی مسلح جدوجہد کے ذریعے کبھی بھی کوئی نتیجہ حاصل نہیں کر سکے گا۔

اس سے قبل عراق کی حشدالشعبی پاپولر فورس میں شامل تنظیم “عاصیب اہل الحق” کے سربراہ نے ترکی کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عراقی مزاحمتی محاذ ترکی کے ان حملوں کو مزید برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترکی کو سبق سکھائیں گے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عراقی مزاحمتی فورس ترکی کو اسی طرح سبق سکھائے جس طرح اس نے امریکی قابضین کو سبق سکھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رفح

رفح پر حملے کے بارے میں اسرائیلی حکومت کے میڈیا کے لہجے میں تبدیلی

(پاک صحافت) غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح پر ممکنہ حملے کی صورت میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے