مرتضی وہاب

لوگوں کو جان کی نہیں بلکہ موبائل سم کی پرواہ ہے۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اپنی جان کی نہیں بلکہ موبائل سم کی پرواہ ہے جس کی وجہ سے ویکسین لگوانے آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کے اعلان کے بعد بڑی تبدیلی آگئی ہے اور لوگ جوق در جوق ویکسین لگوا رہے ہیں جس پر ہم عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ اب کراچی کے ہر ضلع میں 24 گھنٹے کام کرنے والے سینٹر بنائے ہیں۔ شہریوں سے گزارش کروں گا کہ وہ ماسک کا استعمال ضرور کریں اور رش میں بھی ایس او پیز پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق نے سیاحت کھولی تھی تو ہم نے مخالفت کی تھی، زندگی اور صحت رہے گی تو تمام معاشی سرگرمیاں ہوں گی، لوگ یہاں سے سیاحت کے لئے گلگت گئے، واپسی پر کورونا مثبت ہو کر آئے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

گھر سے نکل کر کام کرنے پر ٹک ٹاک بنتی ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ گھر سے نکل کر کام کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے