ٹک ٹاک

ٹک ٹاکرز کیلئے خوشخبری، اشتہارات کے ذریعے کمانا ممکن ہو گیا

کراچی (پاک صحافت) نوجوانوں کی مقبول ایپ ٹک ٹاک نے ویڈیوز بنانے والوں کے لیے بذریعہ اشتہارات ریونیو شیئرنگ پروگرام متعارف کروا دیاہے۔ اب ٹک ٹاک کے نئے پلس پروگرام کے تحت کمپنیاں اپنے اشتہارات کو مخصوص کیٹگریز (ہیلتھ ، فیشن، کوکنگ، گیمنگ) کے مواد کو شامل کرسکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اس نئے پروگرام کے حوالے سے ایک چینی کمپنی بائٹ ڈانس کا کہنا ہے کہ ہم تخلیق کاروں، عوامی شخصیات اور میڈیا پبلشرز کے ساتھ اپنے پہلے اشتہاری ریونیو شیئرنگ پروگرام کو تلاش کرنا شروع کریں گے، ہم دستیاب مارکیٹوں میں مونیٹائزیشن کا مسئلہ حل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں تاکہ تخلیق کاروں کو ٹک ٹاک پر اپنی اہمیت اور حاصل انعامات کا احساس دلایا جاسکے۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ پروگرام کے پہلے مرحلے کے لیے کم از کم ایک لاکھ سبسکرائبرز والے اکاؤنٹس ہی اہل ہوں گے۔ فرم کے شمالی امریکہ کے جنرل منیجر سینڈی ہاکنز کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام جون میں امریکا سے شروع کیا جائے گا اور منتخب کیے گئے تخلیق کاروں کو اشتہار کی آمدنی میں 50 فیصد ریوینیو دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے