مریم اورنگزیب

وہ وقت دور نہیں جب عمران نیازی کو منہ چھپا کر باہر آنا پڑے گا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب عمران نیازی کو منہ چھپا کر باہر آنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کی عدالت پیشی اور لاہور ہائیکورٹ میں دیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد چھپ کر ہی عدالت آتے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا پولیس کے سر توڑنے، پٹرول بم پھینکنے اور مسلح جتھوں سے حملہ آور ہونے کے بعد آپ کی اہلیہ ڈر گئیں؟۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز کے نیب سیل میں کیمرہ لگا کر اپنے موبائل پر دیکھتے تھے، اُس وقت شرم اور حیا تھی؟۔ ان کا سوال تھا کہ کیا عمران خان کو مریم نواز کے بیڈ روم میں رات کو گھسنے کا آرڈر دیتے ہوئے شرم آتی تھی؟۔

انہوں نے کہا کہ کیا کبھی پنکی باجی کو ہیرے اور انگوٹھیاں لیتے ہوئے ڈر لگا، کبھی ان کی چیخیں نکلیں؟۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے