ہائی کورٹ لاہور

پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

لاہور (پاک صحافت) پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق درخواست میں پنجاب حکومت کو بذریعہ چیف سیکریٹری، پرویز الہٰی اور عمران خان کو فریق بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ارکان کی اکثریت اسمبلی کی تحلیل کی مخالف ہے، اکثریت اسمبلی کی تحلیل نہیں چاہتی تو وزیرِ اعلیٰ اسمبلی نہیں توڑ سکتے۔ درخواست مں  لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب اسمبلی تحلیل  کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ عمران خان نے کسی آئینی اختیار کے بغیر اسمبلی توڑنے کی ہدایت دی، پرویز الہٰی نے عمران خان کی ہدایت پر اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو بھجوائی ہے، لہٰذا تحلیل کو کالعدم قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے