طارق بشیر چیمہ

چیلنج کر رہا ہوں کہ ملک میں گندم کی قلت نہیں، طارق بشیر چیمہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ گندم اور آٹے کی کمی کا شور غیر ضروری طور پر مچایا گیا، صوبوں کی ریلیز کے ایک ایک دن کا ڈیٹا وفاق کے پاس موجود ہے۔ ان  کا کہنا ہے کہ چیلنج کر رہا ہوں کہ ملک میں گندم کی قلت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی ڈیمانڈ پوری کی، بلوچستان نے 60 ہزار کی ڈیمانڈ کی جو دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہاں گندم کی قلت ہے، وفاق نےصوبوں کو ان کی ضرورت کے مطابق گندم فراہم کردی ہے، ہمارا کام صوبوں کو گندم پہنچانا ہے۔

واضح رہے کہ طارق بشیر چیمہ نے مزید کہا کہ ہمیں بتائیں کس صوبے نے گندم مانگی ہے اور ہم نے نہیں دی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبوں سے کہا ہے کہ پورٹ سے ڈائریکٹ گندم اٹھالیں، انہیں کرائے کی مد میں بچت ہوگی، آزاد کشمیر میں پاسکو کے ذریعے گندم پہنچائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے