پی ٹی آئی

اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی کے 9 سابق وزرا و ایم پی ایز کو طلب کرلیا

لاہور (پاک صحافت) اینٹی کرپشن پنجاب نے کرپشن کیسز میں پی ٹی آئی کے 9 سابق وزرا و ایم پی ایز کو طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کے الزامات پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 9 سابق وزرا اور ایم پی ایز کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی مد میں 25 سے 30 کروڑ روپے کی مبینہ خورد برد کا انکشاف ہوا ہے، سابق وزرا نے ایگزیکٹو انجینئر ہائی ویز کے ساتھ ملی بھگت کر کے کروڑوں کا گھپلا کیا۔

اینٹی کرپشن پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے چوہدری عادل پرویز، سابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ، چوہدری ظہیرالدین، سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق، چوہدری علی اختر، سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو، سابق ایم پی اے میاں وارث، سابق ایم پی اے محمد لطیف نذیر اور محمد شکیل شاہد کو طلب کیا گیا ہے۔

ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا ہے کہ سابق وزرا اور ایم پی ایز کو 28 مارچ کو طلب کیا ہے جبکہ ایکسیئن ہائی ویز سرمد اختر لنگڑیال کو 17 مارچ کو طلب کیا کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے