وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کا شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق قوم سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کے مقدمے میں قومی احتساب بیورو (نیب) تفتیش کررہا ہے۔ عمران خان نیازی کی گرفتاری کرپشن کے ایک مقدمے میں ہوئی ہے۔ ہم آج بھی نیب کی پیشیاں بھگت رہے ہیں، ہم نے کبھی قانون کا سامنا کرنے سے انکار نہیں کیا۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ بڑی تلخ رہی ہے، سیاست میں انتقامی کارروائیوں کا کبھی اچھا انجام نہیں نکلا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی کے 4 برسوں میں کیس نہیں فیس دیکھا جاتا تھا۔ عمران نیازی کے دور میں سیاسی مخالفین کے ساتھ ان کے گھر والوں کو بھی نہیں چھوڑا گیا۔ حکومتی وزیر کسی اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کا اعلان کرتے اور اگلے دن وہ گرفتار ہوجاتا۔ حکومت کی طرف سے کی گئی نیب ترمیم کا پہلا بینیفشری بھی عمران خان نیازی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور پی ٹی آئی نے حساس سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچا کر ملک دشمنی کا ناقابل معافی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ افواج پاکستان کے خلاف چند سو مسلح جتھے کو اکسانے کی مذموم سازش کی گئی۔ عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی کے ملک دشمن رویے کو مسترد کر کے آئین و قانون کا ساتھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے