مریم نواز

مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 119 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 119 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرانے کا آج دوسرا روز ہے۔ سیاسی رہنماؤں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل کل (22 دسمبر) تک جاری رہے گا، گزشتہ روز بھی متعدد سیاسی رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی وصول کئے اور جمع کرائے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی قومی اسمبلی کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ہیں، مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 119 سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جنرل الیکشن جیت کر پارلیمنٹ کا حصہ بنیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے