نواز شریف

نوازشریف 18 پی ٹی آئی ایم این ایز کو پارٹی میں شامل کرنے پر راضی

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف نے پی ٹی آئی کے اٹھارہ ایم این ایز کو ن لیگ میں شامل کرنے کے لئے حامی بھرلی ہے جبکہ چار افراد کو انہوں نے رد کردیا ہے۔ جس کے بعد ان ہاوس تبدیلی کے لئے راہ ہموار ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی نواز شریف سے لندن میں ہونے والی ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ایاز صادق نے پارٹی قائد کو پی ٹی آئی کے 22 ارکان کی لسٹ پیش کی، پی ٹی آئی کے 22 ارکان میں سے 3 وفاقی وزیر بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق 22 پی ٹی آئی ایم این ایز نے ان ہاؤس تبدیلی میں ساتھ دینے کی مشروط پیشکش کی تھی۔ مسلم لیگ ن کی ٹکٹ اور نواز شریف کی جانب سے ذاتی یقین دہانی اولین شرط تھی۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے 22 میں سے 18 ایم این ایز کو گو ہیڈ دے دیا۔ نواز شریف نے سردار ایاز صادق سے 4 پی ٹی آئی ایم این ایز پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے