عطا تارڑ

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، عطا تاڑ کے پرویز الہی سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا تارڑ نے پنجاب اسمبلی میں ہونے والے ہنگامہہ آرائی سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کر دیئے۔ عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی دو سو سے زائد غنڈوں سے ارکان پر حملہ کروایا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ ایوان میں ہنگامہ آرائی کی نئی فوٹیج سامنے آئی ہیں۔ فوٹیج میں پرویز الہٰی دو سو سے زائد غنڈوں سے ارکان پر حملہ کر رہے ہیں جبکہ ان کا بیٹا کہتا ہے بزرگ پر حملہ کیا بزرگ حملہ نہیں کرواتے۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی نے اسمبلی کو بھی گجرات کی ضلع کونسل سمجھ رکھا تھا، ہم گورنر پنجاب کے فیصلے کے خلاف عدالت میں جائے گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے رکن امجد فاروق پر پولیس کے ذریعے دباؤ ڈالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے