یوم آزادی

پاکستان کا 75واں یوم آزادی آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کا 75واں یوم آزادی آج ملک بھر میں ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے، دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔ پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کی مناسبت سے سرکاری عمارات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ شہروں، گلیوں محلوں میں قومی پرچم اور جھنڈیاں لگائی گئیں ہیں۔

رات بارہ بجتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں نوجوان قومی پرچم ہاتھوں میں تھامے سڑکوں پر نکل آئے جبکہ لاہور میں لبرٹی چوک، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم سمیت دیگر مقامات کے علاوہ کراچی، پشاور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا، جس سے آسمان مختلف رنگوں میں رنگ گیا۔ یوم آزادی کی صبح مزار اقبال پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی، پاک آرمی کے جوانوں نے گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے