راجہ ریاض

جہانگیرترین ہمارے قائد، عمران خان سے انصاف کی اپیل ہے۔ راجہ ریاض

لاہور (پاک صحافت) راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین ہمارے قائد ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان سے ہم انصاف کی اپیل کرتے ہیں۔ وہ اپنے ارد گرد بیٹھے آستین کے سانپ پہچان لیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جہانگیرترین کے ساتھ ہیں کیونکہ وہی پی ٹی آئی کے حقیقی قائد ہیں۔ وہ نہ ٹارگٹ کلر ہے اور نہ ہم بلیک میلر ہیں۔ ہم پارٹی کے ہمدرد ہیں اور حکومت کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت جہانگیرترین سے ہمدردی کے لئے 22 ایم پی ایز اور 8 ایم این ایز ان کے ہمراہ عدالت تشریف لائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جہانگیرترین کے خلاف ہونے والی سازش کو روکیں۔ جو آپ کے ارد گرد ہیں وہی یہ سب کررہے ہیں۔ عمران خان کو جذباتی یا غصہ ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ انصاف دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے