راجہ پرویز اشرف

مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کو مار کے رکھ دیا ہے۔ پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور نالائقی کے نتیجے میں آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کو مار کے رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریڑھی والے اور کارخانہ دار کا ووٹ ایک ہے۔ صرف پیپلزپارٹی ہی کارکنوں کو عزت دیتی ہے جبکہ بھٹونے عام آدمی کو ووٹ کا حق دیا۔ پیپلزپارٹی محبتیں اور عزت بانٹتی ہے، پیپلز پارٹی راستہ روکتی نہیں راستہ بناتی ہے۔

پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ اقلیتوں،خواتین اور محنت کشوں کو پیپلزپارٹی خصوصی عزت دیتی ہے، چیئرمین 6 جنوری کو بلاول ہاؤس میں کارکنوں کو ظہرانہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے شامل ہونیوالوں کو ساتھ لیکر چلیں گے، اللہ تعالی نے آپ سے جو فیصلہ کروایا،یہ ترقی کا فیصلہ بنے گا اور آپ دیکھیں گے لوگ جوق در جوق پیپلز پارٹی میں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے