بھارتی مسلمانوں کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی

بھارتی مسلمانوں کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی

بھارت میں مسلمان مردوں کی دوسری شادی پر پابندی کی درخواست دائر کردی گئی، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں درخواست دی گئی ہے کہ بھارت کی تعزیرات ہند دفعہ 494 کو غیر قانونی قرار دیا جائے، اس قانون کے تحت مسلمان مردوں کو ایک سے زائد شادیاں کرنے کی اجازت ہے۔

درخواست گذار ایڈووکیٹ وشنوشنکرجین نے درخواست جمع کرائی اور مطالبہ کیا کہ اسلامی پرسنل لا ایکٹ 1937 اور آئی پی سی کی دفعہ 494 مسلم مردوں کو ایک سے زائد شادی کی اجازت دیتا ہے جو غیر آئینی ہے۔

درخواست گذار کا کہنا تھا کہ ہندو، پارسی اورعیسائی مرد اگر دوسری شادی کرتے ہیں تو وہ آئی پی سی کی دفعہ 494 کے تحت قصوروار مانا جاتا ہے اور اس کو سات سال قید کی سزا دی جاسکتی ہے لیکن مسلمانوں کے ساتھ ایسا کیوں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احتجاج

امریکہ میں طلباء کے مظاہرے ویتنام جنگ کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی یاد تازہ کر رہے ہیں

پاک صحافت عربی زبان کے اخبار رائے الیوم نے لکھا ہے: امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے