مریم نواز

ریاستی تحفوں میں مرضی بھی ریاست کی ہوتی ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ ریاست کو دئے جانے والے تحفوں کی مرضی بھی ریاست کی ہوتی ہے۔ کوئی اپنی ذاتی مرضی سے ان تحفوں کو بیرون ملک فروخت نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہارا تحفہ تمہاری مرضی نہیں، تحفے بھی ریاست کے، مرضی بھی ریاست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تمہاری دھونس نہیں چلے گی۔

مریم نواز کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ آنکھیں کھول لو، تمہاری جعلی حکومت اور مستقبل دونوں ختم ہوچکے ہیں، عمران خان کو حساب تو دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس اور فارن فنڈنگ کیس دونوں میں عمران نیازی کی کرپشن اور قانون کی خلاف ورزی ثابت ہے اب وہ بچ نہیں سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے