عائشہ غوث پاشا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین کئی معاملات پر اختلاف ہے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت برائے خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین کئی معاملات پر اختلاف ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے حکومت کے خلاف تنقید پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے متعلق کھل کر بات کروں گی، پاکستان اور آئی ایم ایف میں مختلف معاملات میں اختلاف ہے، آئی ایم ایف کو توانائی شعبے میں سبسڈی پر تحفظات ہیں۔

عائشہ غوث پاشا کا مزید کہنا تھا کہ حکومت قیمت خرید کے مقابلے سستا پٹرول بیچتی رہی، پچھلی حکومت جاتے ہوئے گردشی قرضوں میں اضافہ کر کے گئی، 20 ارب ڈالرز کا من سلوی نہیں اترے گا، ہمیں مشکل فیصلے کرناہی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد پولیس

9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ اسلام آباد پولیس

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے