الیکشن کمیشن

ووٹر لسٹوں میں 25 اکتوبر کے بعد اندراج یا تبدیلی ممکن نہیں ہوگی۔ الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹر لسٹوں میں 25 اکتوبر کے بعد اندراج یا تبدیلی ممکن نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت ووٹرز کی فہرستوں میں اپنے نام کا اندراج کروا لیں کیوں کہ ووٹر لسٹوں میں کوائف درست کرنے کی آخری تاریخ 25 اکتوبر ہے اور اس کے بعد اندراج یا ترمیم ممکن نہیں ہوسکے گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے 8300 پر لکھ کر ارسال کریں اور اس طرح وہ ووٹ سے متعلق مطلوبہ معلومات حاصل کرسکتے ہیں، جس کے بعد کوائف میں کسی قسم کی غلطی یا ترمیم سے متعلق ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس میں جاکر فارم جمع کروا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ووٹر لسٹ میں اندراج، درستگی یا اخراج سے متعلق الیکشن کمیشن نے 25 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے، جس میں صرف 10 دن باقی ہیں۔ اسی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے ووٹر فہرستوں کو غیر منجمد کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے