اسلام آباد پولیس

9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ اسلام آباد پولیس

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذالعمل ہے، 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی گئی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے حوالے سے اسلام آباد پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کسی بھی خلاف قانون بغیر اجازت احتجاج یا ریلی منعقد نہیں کرنے دی جائی گئی، اگر کسی نے 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذالعمل ہے، اسلام آباد میں اب کسی بھی خلاف قانون بغیر اجازت احتجاج یا ریلی منعقد نہیں کرنے دی جائے گی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے جاری بیان میں کہا کہ اسلام آباد پولیس ہرگز انتشار برداشت نہیں کرے گی، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے