حمزہ شہباز

پنجاب میں آٹے کی قیمت عام لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہوگئی۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں چکی کے آٹے کی قیمت عام لوگوں کی دسترس اور قوت خرید سے باہر ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سستا آٹا اسکیم کو موجودہ پنجاب حکومت نے عوام کے پیٹ پر لات مار کر ٹھپ کردیا ہے۔ پنجاب حکومت غریب آدمی کے درد کو محسوس کرے اور انہیں فوری ریلیف فراہم کرے۔ بصورت دیگر احتجاج کریں گے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت غائب ہے اور من مانی قیمتوں پر آٹا فروخت کیا جا رہا ہے، گندم کی قیمتوں میں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے آٹا مہنگا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست بازی کرتے کرتے تحریک انصاف اور اس کی پنجاب حکومت عوام کو روند رہی ہے۔ سیاسی میدان میں مقابلہ ہوتا رہے گا، پہلے آپ اپنی بنیادی ذمہ داریاں پوری کریں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے