اسحاق ڈار

تمام ادارے اسمگلنگ روکنے کیلئے مشترکہ کارروائیاں کریں۔ وزیر خزانہ کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہدایت کی ہے کہ تمام ادارے اسمگلنگ روکنے کیلئے مشترکہ کارروائیاں کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اجلاس ہوا جس میں گورنر اسٹیٹ بینک، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خزانہ اور ڈی جی ایف آئی اے شریک ہوئے۔ اجلاس میں اسمگلنگ روکنے کیلئے کسٹمز، قانون نافذ کرنے والے اور خفیہ اداروں کی مشترکہ کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سرحدوں پر اسمگلنگ روکنے کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ہفتہ وار اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ملکی سرحدوں پر کرنسی، یوریا کھاد اور گندم کی اسمگلنگ روکنے کے اقدامات اور رواں ہفتے کے دوران اسمگلنگ کے دوران ضبط شدہ سامان کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کرنسی اور دوسری اشیاء کی اسمگلنگ روکنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اسمگلنگ سے ملکی معیشت کی ترقی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں لہذا تمام ادارے اسمگلنگ روکنے کیلئے مشترکہ کارروائیاں کریں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے