بلاول بھٹو

پاک چین دوستی نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کیلئے بھی ضروری ہے۔ وزیر خارجہ

بیجنگ (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کیلئے بھی ضروری ہے، کسی کو پاک چین دوستی خراب کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے چینی ہم منصب وانگ ژی کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور وزیر خارجہ چین کے پہلے دورے پر انتہائی مسرت ہے۔ دوطرفہ تعلقات کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، چین کی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا پیغام لایا ہوں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان چین کیساتھ سٹریٹجک تعلقات کوبہت اہمیت دیتا ہے۔ پاک چین لازوال دوستی وقت کیساتھ مزید مضبوط ہورہی ہے۔ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ ہر مشکل وقت میں چین کے تعاون پر شکر گزر ہیں۔ سی پیک پر چینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جارہا ہے۔ پاکستان چینی شہریوں پر حالیہ دہشتگرد حملے کی مذمت کرتا ہے۔ چینی شہریوں پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے