عابد شیر علی

کراچی والوں کو پینے کا پانی تک نہیں دیا اور آگئے لاہور میں، عابد شیر علی

فیصل آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کراچی والوں کو پینے کا پانی تک نہیں دیا اور آگئے لاہور میں، لاہور میں بلاول بھٹو کو زیرو کر کے بھیجیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ آپ 15 سال تک سندھ کے عوام سے بھتہ وصول کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا ہاتھ آپ کے گریبان پر آیا تو آپ کو لیول پلیئنگ فیلڈ یاد آگیا، بلاول بھٹو اور بانی پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں۔

واضح رہے کہ عابد شیر علی نے کہا کہ نواز شریف نےفری ہینڈ دے دیا تو تمہیں بولنے کے قابل نہیں چھو ڑیں گے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ عوام کی عدالت نے نواز شریف کو سرخرو کر دیا، ہمارے لیڈر نے زبان بندی نہ کی ہوتی تو ایان علی کا حساب ضرور مانگتے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے