مریم نواز

عمران خان کا سیاست میں کردار غنڈا گردی کرانے والے کا رہ گیا ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کا پاکستان کی سیاست میں کردار غنڈا گردی کرانے والے کا رہ گیا ہے، اب ان سے اچھائی کی کوئی توقع رکھنا بے وقوفی ہی ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کبھی بھی سسٹم کا لاڈلہ نہیں رہا لیکن عمران خان اب بھی لاڈلہ ہے۔ آئین توڑنے کا جو کام عمران خان اور اس کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے کیا وہ اگر نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نے کیا ہوتا تو ہماری لاشیں چوکوں پر ٹنگی ہوتیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کا سیاست میں کردار غنڈا گردی کرانے والے کا رہ گیا ہے، اداروں کو سوچنا چاہیے کہ اسے خوراک کیوں دے رہے ہیں۔ اپنے متعلق عمران خان کے نازیبا الفاظ سن کر حیرت نہیں ہوئی، عمران خان سے بہتر اخلاق کی توقع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس عمران کے خلاف اتنا سیاسی مواد ہے کہ ذاتی حملے کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے