اسحاق ڈار

ہمیں اب آئی ایم ایف کے بغیر رہنا سیکھنا ہوگا، اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمیں اب آئی ایم ایف کے بغیر رہنا سیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کرنے کے لیے نہیں بنا ہے، پاکستان کا بیرونی قرضہ 4 ارب ڈالر کم ہوا ہے، ملک میں گراوٹ کو روک دیا اب اسے مکمل ریورس کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جاری بیان میں  امید ظاہر کی کہ آئی ایم ایف پروگرام جلد سائن ہو جائے گا اور بورڈ میٹنگ بھی ہو جائے گی۔ان  کا کہنا تھا کہ 2013 سے 2018  تک معیشت میں 126 ارب ڈالر اضافہ ہوا اور  گزشتہ 5 سال میں صرف 26 ڈالر کا اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ 30 جون تک غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر پر لانے کی کوشش ہے، پاکستان ترقی کرے گا، خسارے پر قابو پائیں گے، 8 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4 ارب ڈالر سے کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے